ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوج کی محبت میں مصری خاتون اینکر نے ٹی وی پروگرام میں بال کاٹ لئے

فوج کی محبت میں مصری خاتون اینکر نے ٹی وی پروگرام میں بال کاٹ لئے

Sun, 29 Oct 2017 21:32:49    S.O. News Service

قاہرہ، 29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کسی صدمے کے دوران خواتین کی جانب سے بال نونچے سمیت اپنی چوڑیاں اور زیبائش کی چیزیں اتار پھینکنے کے مناظر عام زندگی سمیت ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بکثرت دیکھنے کو ملتے ہیں۔اسی جذبے کی نئی جہت گذشتہ دنوں مصر کے ایک ٹی وی پروگرام میں اس وقت دیکھنے کو ملی کہ جب ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں آ کر اپنے بال کاٹ ڈالے۔ مصر کی نسبتاً کم معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہو گئیں کہ انہوں نے غصے میں آ کر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔


Share: